Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طےبلوچستان اسمبلی میں آج سرداری نظام کے خاتمے کی اہم قرارداد پیش کی جائے گیاکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کا بڑا فیصلہ: ملازمین کے لیے سالانہ جی پی فنڈ سلپ کی شرط ختمتحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہپاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمالپشاور: وزیر اعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاقریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلپیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طےبلوچستان اسمبلی میں آج سرداری نظام کے خاتمے کی اہم قرارداد پیش کی جائے گیاکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کا بڑا فیصلہ: ملازمین کے لیے سالانہ جی پی فنڈ سلپ کی شرط ختمتحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہپاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمالپشاور: وزیر اعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاقریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیل

خاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمت

بی این پی عوامی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی کی صحافی امین اللہ مینگل اور عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت، تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ

اے آر وائی کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرم کو حراساں اور کیمرہ مین امین اللہ مینگل پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا اے آر وائی نیوز کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور ان کے شوہر کیمرہ مین امین اللہ مینگل پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافی پہلے ہی عدم تحفظ، معاشی مشکلات، تنخواہوں میں تاخیر، پیشہ ورانہ دباؤ اور آزادانہ صحافتی فرائض کی انجام دہی میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں صحافیوں کو ہراساں کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا آزادیِ صحافت اور آزادیِ اظہار پر حملہ ہے جس سے صحافتی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کریں اور صحافیوں، بالخصوص خواتین صحافیوں، کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ صحافی بلا خوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *