Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہپاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمالپشاور: وزیر اعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاقریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اخترتحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہپاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمالپشاور: وزیر اعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاقریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختر

پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمال

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری فارما ایشیا انٹرنیشنل 2026 ایگزیبیشن کے اختتامی روز وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے مختلف کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے مشکل حالات میں بیرون ملک سے فارما کمپنیز کو لانے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے، اسی طرح سے ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں بہت سے مسائل خراب گورننس کی وجہ سے ہیں ، کیونکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے جاتے۔ 100 فیصد میں سے کراچی کو صرف 3 فیصد ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں نئے انتظامی یونٹس بنیں گے، جن کے قیام سے مسائل حل ہوں گے۔ ایک وقت آئے گا جب مختلف مقامات پر بیک وقت ایکسپو منعقد ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مسائل پر بات کر رہی ہے اور یہ کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا معاملہ ہے۔ انتظامی یونٹس کے قیام کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اختیارات نہ ملنے سے مشکلات بڑھی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات سے صرف چند درجن خاندانوں کو فائدہ ہوا، جبکہ باقی ملک مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ کراچی آج بدترین رہنے والے شہروں میں شامل ہے، جبکہ میرے دور میں یہ ترقی یافتہ شمار ہوتا تھا۔

ویکسین سے متعلق گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خریداری میں بے قاعدگیوں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں اور اس معاملے پر وضاحت عدالت میں سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد کم ہونے کے باوجود پارٹی نے ہمیشہ تمام مسائل پر بات کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو ماہ قبل ملین ڈالرز کے معاہدے کیے گئے ، ویکسین کے لیے چین سے بھی رابطہ کیا گیا۔ پہلی ویکسین پالیسی بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *