Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

گنداخہ میں فائر بریگیڈ کی عمارت کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، عوامی تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے گنداخہ میں فائر بریگیڈ آفس کی عمارت کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہونے پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ آفس کا قیام گنداخہ کے عوام کے لیے ایک خوش آئند اور اہم پیش رفت ہے، جس سے ہنگامی حالات میں فوری امدادی کارروائیوں اور آتشزدگی جیسے ناخوشگوار واقعات پر بروقت قابو پانے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے تحصیل پریس کلب گنداخہ کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی سہولت علاقے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اس ادارے کے قیام سے آتشزدگی اور دیگر ہنگامی واقعات کی صورت میں قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے گی۔ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے مزید کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ گنداخہ کو ترقیاتی کاموں سے آراستہ کرکے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، شہری سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ گنداخہ کی خوشحالی، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور علاقے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *