بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے میں دلچسپی کیوں ظاہر کر رہے ہیں؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کے حالیہ دورہِ پاکستان کے موقع پر ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان سے جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی ’خریداری میں دلچسپی‘ کا اظہار کیا ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری ایک ایکٹو الیکٹرونکلی سکینڈ ایرے (اے ای ایس اے) ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر سے لیس 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو مختلف قسم کے جنگی مشنز میں حصے لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے چین کی مدد سے ان طیاروں کو بنانے کی صلاحیت حاصل کی ہے اور دفاعی ماہرین کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ ایک ہمہ جہت، کم وزن، فورتھ جنریشن ملٹی رول ایئر کرافٹ ہے جس نے انڈیا کے ساتھ 2019 اور مئی 2024 کی کشیدگی کے دنوں میں اپنی کارکردگی ثابت کی ہے۔

پاکستان اب تک آذربائیجان، میانمار اور نائجریا کو یہ طیارے فروخت کر چکا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ عراق اور لیبیا سمیت کئی ممالک کے ساتھ اس طیارے کی فروخت کے معاہدے طے پا چکے ہیں۔

پاکستانی فضائیہ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اگرچہ بنگلہ دیش کے ساتھ ابھی تک اس طیارے کی فروخت کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تاہم ’انھوں نے اس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔‘

منگل کے دن ہونے والی ملاقات میں پاکستان فضائیہ کے مطابق ’پاکستان کے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سپر مشاق تربیتی طیاروں کی تیز رفتار فراہمی کے ساتھ مکمل تربیتی نظام اور طویل المدتی تکنیکی معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی۔‘

بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے میں دلچسپی کیوں ظاہر کر رہے ہیں؟

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us