Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

پشاور اسکول سانحے کی ابتدائی رپورٹ تیار

پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کی ابتدائی رپورٹ ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ میں اسکول کی عمارت کی خستہ حالی اور چھت کو عارضی سہارا دیے جانے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ اسکول کی نچلی عمارت کے سائیڈ والے کلاس روم میں پیش آیا، جہاں تیسری منزل سے چھت نیچے آ گری۔ چھت تقریباً 20 سے 25 فٹ کی بلندی پر واقع تھی۔ اسکول کے کمروں کی چھتیں پہلے سے تعمیر شدہ تھیں، تاہم بالائی منزل کی چھت بارشوں کے باعث خستہ ہو چکی تھی۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کے مالک خان محمد کو بچوں نے چھت کی خراب حالت کے بارے میں آگاہ بھی کیا تھا۔ اس کے باوجود چھت کو عارضی سہارا دے کر بچوں کو اسکول بلایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ کلاس رومز کے علاوہ عمارت کے دیگر حصوں کو بھی غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ اسکول کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *