Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران واشک اور مستونگ میں مجموعی طور پر 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، جبکہ دشت اور تربت میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 104 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب ضلع واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا۔ موقع سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے پرنگ آباد کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے ساتھ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ دشت اور تربت میں غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *