Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

کوئٹہ میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، جمعیت علماء اسلام

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی مجلسِ عمومی کے اجلاس کے دوران اراکین اور یونٹوں کے رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ تقریری و تحریری آراء اور تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں شہر کو درپیش سنگین مسائل، امن و امان کی مخدوش صورتحال، بڑھتی ہوئی بدامنی، عوام کے جان و مال کے تحفظ، گیس کی لوڈشیڈنگ اور دیگر شہری مشکلات ، جماعتی شعبہ جات ، کمیٹیوں کی کارکردگی پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ کوئٹہ کے شہری پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں موسمِ سرما کی آمد سے قبل گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔اجلاس میں اراکین مجلس عاملہ ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس،مفتی محمد روزی خان، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ عبدالغنی شہزاد، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ رشید احمد، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، مولانا محب اللہ، مفتی محمد سعید،حاجی صالح محمد، حاجی ولی محمد بڑیچ،، حاجی قاسم خان خلجی، مفتی نیک محمدفاروقی، میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ، مفتی روزی خان بادیزئی، حاجی محمد شاہ لالا، شاہ زاہد مشوانی، ، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، مولانا علی جان،مولوی سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، سیٹھ اجمل خان بازئی، مولانا جمال الدین حقانی، حاجی عطاء محمد شمشوزئی، مفتی رشید احمد، حافظ حبیب الرحمن اور دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ امن ریلی میں پیش کیے گئے مطالبات پر عمل درآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام پر مؤثر انداز میں دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو محض یقین دہانیوں اور نمائشی اقدامات کے بجائے عملی اقدامات اور ٹھوس نتائج درکار ہیں، شہر میں چوری، ڈکیتی، قتل و غارت اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ضلعی مجلسِ عمومی کے اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں جماعتی نظم و نسق کو مزید فعال بنانے، عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے اور شہری مسائل کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھانے کے حوالے سے بھی متعدد فیصلے کیے گئے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ عوامی حقوق کے تحفظ، شہری مسائل کے حل، قیامِ امن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کی آواز ہر متعلقہ فورم پر بلند کرتی رہے گی۔ اجلاس میں عبد الصمد حقیار کی چچی اور مولانا جمال الدین حقانی کے چچا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *