Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

عقیدہ ختمِ نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے، حافظ صدیق مدنی

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ جمعیت چمن

چمن (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام چمن بلوچستان کے رہنماء اور ممبر یوتھ پارلیمنٹ حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی اور قطعی عقائد میں شامل ہے۔ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں، آپ ﷺ کے بعد کسی نئے نبی کی گنجائش نہیں۔ عقیدۂ ختمِ نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی، ایمانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اس بنیادی عقیدے پر غیر متزلزل ایمان ہے اور اس کے تحفظ کے لیے علماء کرام نے ہر دور میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں اس عظیم عقیدے کی اہمیت کو نئی نسل تک منتقل کرنے، دینی تعلیمات کو عام کرنے اور معاشرے میں اسلامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کی جدوجہد آئینی، قانونی، پُرامن اور جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے جاری رہنی چاہیے۔ اس حوالے سے آئینِ پاکستان اور ملکی قوانین کا احترام، قومی یکجہتی اور معاشرتی امن برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے علماء کرام، دینی مدارس، تعلیمی اداروں اور تمام دینی و سماجی حلقوں پر زور دیا کہ وہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے حوالے سے مستند دینی تعلیمات کو عام کریں اور نوجوان نسل کی فکری و دینی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ہمارے ایمان، محبتِ رسول ﷺ اور دینی شناخت کا اہم حصہ ہے۔ اس عقیدے کے تحفظ کے لیے علمی، فکری اور دعوتی جدوجہد کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چمن کے منتظمین کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *