Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلتحب میں پانی کی ضلع سے باہر ترسیل پر پابندی، تمام سابقہ اجازت نامے منسوخدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستانحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلتحب میں پانی کی ضلع سے باہر ترسیل پر پابندی، تمام سابقہ اجازت نامے منسوخدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی اور موقع پر معائنہ یقینی بنایا جائے، مہراللہ بادینی

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت مختلف ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے (CSR) کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز صدر، سٹی اور سریاب نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشتون آباد، محمود آباد، ہنہ وڑک، چشمہ اچوزئی، سپین کاریز اور سرکی روڈ سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ان علاقوں کے مختلف سرکاری اسکولوں اور بنیادی مراکزِ صحت (BHU) میں ضروری ترقیاتی کاموں، تعمیر و مرمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژنز میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی مسلسل نگرانی کریں اور باقاعدگی سے موقع پر جا کر منصوبوں کا معائنہ کریں، تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *