Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑعبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

’آرڈر کا انتظار کریں‘، بشری بی بی کی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواست کی سماعت مکمل کرلی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے، جبکہ سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دورانِ سماعت سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ خواتین کے مقدمات میں عدالتیں ہمیشہ نرم رویہ اختیار کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا گزشتہ 13 ماہ کا طرزِ عمل قابلِ اعتراض رہا اور نیب نے متعدد سماعتوں پر التوا بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا، جبکہ سزا کے بعد بشریٰ بی بی کی ضمانت اور سزا معطلی کے لیے قانونی جواز موجود ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ مقدمے میں زیادہ توجہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر رہی، جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی استدعا کی گئی ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس مرحلے پر مقدمے کے میرٹ میں نہ جایا جائے، کیونکہ عدالت کے سامنے فی الحال سزا معطلی کی درخواست ہے۔ جسٹس باقی نجفی نے استفسار کیا کہ مرکزی اپیل کتنی مرتبہ سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہے۔

سماعت مکمل ہونے پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ’’آرڈر کا انتظار کریں‘‘۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر کو تحریری دلائل کے نکات جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *