Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

برازیل کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

وفاقی جمہوریہ برازیل کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے مسلح افواج کے سربراہانِ مشترکہ اسٹاف کے چیف، ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگیار فریرے کی قیادت میں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے، فضائی افواج کے مابین روابط کو مزید مستحکم کرنے اور تربیت، پیشہ ورانہ استعداد سازی اور عملی تجربات کے تبادلے میں اشتراک کے نئے امکانات تلاش کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کی جاری جدیدکاری اور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خلائی، سائبر، مصنوعی ذہانت اور الیکٹرانک وارفیئر سمیت روایتی و غیر روایتی جنگی صلاحیتوں پر محیط ایک مربوط، کثیرالجہتی عملی نظام کی تشکیل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے بدلتے ہوئے اور پیچیدہ تر ہوتے ہوئے تزویراتی و سلامتی کے ماحول میں برتری برقرار رکھنے کے لیے تکنیکی ترقی، خود انحصاری اور دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

برازیل کے ایڈمرل نے فضائی و سلامتی کے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ تبادلوں، باہمی استفادے اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کے انسانی وسائل کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، تاکہ تکنیکی تیاری کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مضبوط تر کیا جا سکے۔ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مسلح افواج کے سربراہانِ مشترکہ اسٹاف کے چیف، ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگیار فریرے کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے، پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے اور فضائی دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے امکانات تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *