Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
غیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہ

تاجر رہنماؤں کی کاشف حیدری سے ملاقات، تنظیمی امور پر غور

مرکزی تنظیم تاجران تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ اور حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھے گی
تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی، تاجروں کے حقوق اور مطالبات کے لیے ہر سطح پر مؤثر آواز بلند کرتے رہیں گے، سید عبدالقیوم آغا، کاشف حیدری
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا نے وفد کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن کا دورہ کیا اور مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تنظیمی امور، صوبے بھر کی تاجر برادری کو درپیش مسائل، کاروباری سرگرمیوں کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف، سینئر نائب صدر نعمان کاکڑ اور آفس سیکرٹری سلطان خلجی بھی موجود تھے، جبکہ قصرِ گل ریسٹورنٹ کے اونر قاسم رضا، جمشید علی ایمن اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سید عبدالقیوم آغا اور کاشف حیدری نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اور مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان تاجر برادری کے جائز حقوق اور مطالبات کے لیے ہر سطح پر مؤثر آواز بلند کرتی رہے گی اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں سے رابطوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی اتحاد، باہمی مشاورت اور مضبوط رابطوں کے ذریعے تاجر برادری کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے، اس لیے تنظیمی سطح پر رابطوں کو مزید فعال بنانے اور تاجروں کے مسائل کو متعلقہ فورمز تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تاجر برادری کو درپیش کاروباری و انتظامی مشکلات، جائز مطالبات اور دیگر مسائل کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔ ملاقات کے اختتام پر مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری کی جانب سے صدر سید عبدالقیوم آغا، جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف، سینئر نائب صدر نعمان کاکڑ، آفس سیکرٹری سلطان خلجی اور دیگر دوستوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *