Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

جہاں صوبائی حکومت اپنے فرائض موثر انداز میں انجام دینے میں ناکام ہو، وہاں آئینی تقاضوں کے مطابق گورنر راج کے نفاذ پر غور کیا جا سکتا ہے،عبدالخالق اچکزئی

کوئٹہ (یو این اے)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ گورنر راج کا نفاذ آئین پاکستان کا ایک مکمل انتظامی و آئینی طریقہ کار اور حصہ ہے، اس لیے اسے غیر آئینی اقدام یا غیر معمولی معاملہ قرار دینا بالکل درست نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں صوبائی حکومت اپنے فرائض مثر انداز میں انجام دینے میں ناکام ہو، وہاں آئینی تقاضوں کے مطابق گورنر راج کے نفاذ پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور حکومتی امور چلانے کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں اور وہاں اس معاملے کو آئینی و قانونی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے نہ کہ محض سیاسی تنقید کا موضوع بنایا جائے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے مزید کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین ناسور سے نمٹنے کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا باہم ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے، لیکن جب ایسے نازک حالات میں صوبائی حکومت کی جانب سے عدم تعاون کا مظاہرہ کیا جائے تو گورنر راج جیسے آئینی اقدام پر غور کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بلوچستان میں بھی 2013 میں گورنر راج نافذ کیا گیا تھا، اس لیے آئینی حدود میں رہتے ہوئے گورنر راج کی بات کرنا کوئی انہونی یا غیر معمولی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس انتظامی و آئینی طریقہ کار پر سیاسی اختلاف تو ہو سکتا ہے، مگر اسے تنقید کی بنیاد بنا کر متنازع بنانا مناسب نہیں کیونکہ صوبائی حکومتوں کی اولین ذمہ داری عوام کو انتظامی استحکام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے زور دیا کہ آئینی معاملات پر تمام بحث و مباحثہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر محض حقائق اور آئین کی روشنی میں ہونا چاہیے، اور کسی بھی صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا فیصلہ ہمیشہ آئین میں درج طریقہ کار اور متعلقہ قانونی تقاضوں کے مطابق ہی عمل میں آنا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *