Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی، جبکہ صوبے کے نامزد اضلاع میں امن و امان، بہتر طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ قائم کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 11 اکتوبر 2026 کو جاری آئینی اعلان کی روشنی میں حکم نامہ نمبر 1/2026 جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق صوبائی امور انجام دیں گے اور اس سلسلے میں مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔

ایڈوائزری کونسل کے ارکان

11 رکنی کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامر عبداللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق شامل ہیں۔ ثنا اللہ ایڈووکیٹ کو خیبرپختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

کونسل کا پہلا اجلاس آج شام 6 بجے گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی حکم نامے کے مطابق صوبائی امور آئینی دفعات اور متعلقہ قواعد کے تحت انجام دیے جائیں گے۔

12 اضلاع میں ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ قائم کرنے کا حکم

وفاقی حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکم نامے کے مطابق سیکریٹریٹ کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا (نامزد اضلاع) کریں گے، جو ان علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہوں گے۔ نامزد اضلاع میں تعینات صوبائی افسران اور متعلقہ اداروں کے اہلکار سیکریٹریٹ کے انتظامی اور عملی کنٹرول میں کام کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کو انتظامی امور، قانون نافذ کرنے، سکیورٹی، ترقیاتی سرگرمیوں، فنڈز کی تقسیم اور متعلقہ محکموں کی نگرانی کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ وہ سول انتظامیہ، پولیس اور فوجی حکام کو ہدایات بھی جاری کرسکیں گے۔

وفاقی حکم نامے کے تحت نامزد اضلاع میں ایریا ریپریزنٹیٹو و ڈیولپمنٹ کونسل بھی قائم کی جائے گی، جس میں مقامی معزز شخصیات شامل ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد متعلقہ اضلاع میں امن و امان، عوامی تحفظ، بنیادی سہولتوں اور ترقیاتی امور کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے احکامات کو صوبائی حکومت کے احکامات جیسی قانونی حیثیت حاصل ہوگی، جبکہ وفاقی حکومت کا جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *