Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

بلوچستان یوتھ انوویشن مقابلے میں پہلی پوزیشن پر 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا

بلوچستان یوتھ انوویشن اینڈ انکیوبیشن مقابلہ 2026 کا اعلان، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حنیف جمالی) بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم نے حکومت بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کے اشتراک سے بلوچستان یوتھ انوویشن اینڈ انکیوبیشن مقابلہ 2026 کے لیے طلبہ سے جدید اور تخلیقی تجاویز اور منصوبے طلب کر لیے ہیں۔
اس مقابلے کا مقصد بلوچستان کی سرکاری جامعات کے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، مقامی مسائل کے جدید حل تلاش کرنا اور صوبے میں ترقی، امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
مقابلے کے لیے پانچ شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت، کاروباری اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ، تعلیم اور مہارتوں کا فروغ، خوراک اور ماحولیاتی تحفظ، جبکہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانا شامل ہیں۔
مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم یا منصوبے کو 10 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کو انعامات کے علاوہ انکیوبیشن سپورٹ، منصوبوں کی تکمیل میں معاونت، رہنمائی، کاروباری ترقی اور تکنیکی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
اعلان کے مطابق ہر سرکاری جامعہ بلوچستان سے پانچ کامیاب تجاویز منتخب کرکے بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم، حکومت بلوچستان کو ارسال کی جائیں گی، جہاں نامزد سلیکشن کمیٹی میرٹ کی بنیاد پر تجاویز کا جائزہ لے گی اور اس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
پوسٹر کے مطابق تجاویز جمع کرانے کا آغاز 8 اکتوبر 2026 سے ہوچکا ہے، جبکہ آخری تاریخ 18 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ٹیمپلیٹ کے مطابق تجاویز کی ہارڈ کاپی، متعلقہ شعبے کی نشاندہی کے ساتھ، اپنی جامعات کے نامزد فوکل پرسنز کے پاس جمع کرائیں۔
اس مقابلے کو بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرنے، کاروباری مواقع پیدا کرنے اور صوبے کے سماجی و معاشی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *