Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1553/25-9-2026جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلیکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1553/25-9-2026جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلی

متاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینی

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں گزشتہ دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جامع اور تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی اور مختلف واقعات کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد، عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے اور حتمی رپورٹ کی تیاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت محکمہ صحت، ایم ایم ڈی، سوشل ویلفیئر، کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق دستیاب معلومات اور ریکارڈ سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران پشین اسٹاپ، چمن پھاٹک اور دیگر دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد، متاثرہ خاندانوں، سرکاری و نجی عمارتوں، گاڑیوں، دکانوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق اعداد و شمار اور ریکارڈ کی دستیابی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے ریکارڈ کو باہم مربوط کرتے ہوئے متاثرین اور نقصانات سے متعلق درست، مکمل اور قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کریں، تاکہ کسی بھی متاثرہ فرد یا املاک کا اندراج رہ نہ جائے۔ اس مقصد کے لیے جانی نقصان، زخمی افراد، املاک کو پہنچنے والے نقصان اور دیگر متعلقہ تفصیلات کو الگ الگ مرتب کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گزشتہ دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا سروے اور ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ کام کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور املاک سے متعلق مکمل اور جامع معلومات جمع کریں تاکہ حتمی رپورٹ کی تیاری میں کسی قسم کی کمی یا ابہام باقی نہ رہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مرتب کیے جانے والے ریکارڈ میں جاں بحق افراد، زخمیوں، متاثرہ عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات کو مناسب انداز میں شامل کیا جائے۔ متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں دستیاب سرکاری ریکارڈ، فیلڈ رپورٹس اور دیگر معلومات کو یکجا کرکے جامع ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نقصانات سے متعلق مکمل اور مستند رپورٹ کی تیاری آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رپورٹس اور معلومات ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں تاکہ مجموعی صورتحال کا درست جائزہ لیا جا سکے اور متاثرہ افراد و املاک سے متعلق آئندہ کے اقدامات کو مو¿ثر انداز میں ترتیب دیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ باہمی رابطے کے ذریعے نقصانات کے ریکارڈ کی تکمیل اور تصدیق کا عمل تیز کریں اور جامع رپورٹ جلد ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *