Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی زیرِ صدارت پولیس تھانہ گنداخہ میں تاجر برادری کے ساتھ امن و امان کی صورتحال اور شہر میں جرائم کے تدارک کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایس ایچ او گنداخہ حاجی خان لاشاری، پولیس افسران، تاجر برادری اور تحصیل پریس کلب گنداخہ کی صحافی برادری نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی محمد علی جمالی نے تاجر برادری سے شہر میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تجاویز اور مشورے لیے۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو سراہا، تاجر برادری نے ڈی ایس پی محمد علی جمالی کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی کے بعد گنداخہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، جس کے باعث تاجر برادری اطمینان کے ساتھ اپنے کاروباری امور انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی مؤثر کارروائیوں سے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے،اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے کہا کہ شہر میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور شہر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پولیس کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ ڈی ایس پی نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا واقعے کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس کو دیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *