Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

نوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ، 23 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پوری پشتون قوم، بالخصوص نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان اپنی تاریخ سے روشنی، ثقافت سے شناخت، علم سے طاقت اور مستقبل سے امید حاصل کریں۔

اپنے پیغام میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں ثقافتی جڑوں سے وابستگی اور جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگی ایک دوسرے کی ضد نہ ہوں بلکہ ایک دوسرے کی تکمیل بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی شناخت، اجتماعی یادداشت اور تاریخی تسلسل کی علامت ہوتی ہے۔ پشتون کلچر ڈے اپنی مثبت روایات اور اقدار کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پشتون قوم قدیم اور شاندار روایات کی امین ہے جبکہ پشتو خطے کی اہم زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔ پشتون معاشرہ جرگہ، سخاوت، انسان دوستی، مہمان نوازی، روایتی لباس، کھانوں اور رقص سمیت اپنی منفرد ثقافتی روایات کے باعث نمایاں شناخت رکھتا ہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ثقافتی ترقی اور سماجی پیشرفت اسی وقت مکمل ہوسکتی ہے جب معاشرے میں مردوں اور خواتین کو برابر احترام، مواقع اور ذمہ داریاں دی جائیں۔ شملہ اور شال پشتون ثقافت میں شناخت اور وقار کی علامت ہیں اور دونوں مل کر ایک متوازن معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے محض ثقافت کو یاد کرنے کا دن نہیں بلکہ تجدید عہد کا موقع بھی ہے۔ ہمیں اپنی زبان، ادب، تاریخ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدید علم کے میدان میں بھی آگے بڑھنا ہوگا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ نئی نسل اپنی شناخت پر فخر کرتے ہوئے جدید دنیا کے تقاضوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرے، یہی ہماری حقیقی کامیابی ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *