Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رندقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رند

محاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہ

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر موانا قاری مہراللہ صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین سنئیرنائب امیر مولانا محمد احمد حقانی، مولانا مفتی رحمت اللہ خلجی حافظ حلیم شاہ مولانا جمعہ خان مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی مولانا عبدالمالک اندڑ مولانا مفتی عبدالناصرمینگل عبدالغنی عبدالقادر گلستانی شیرجان صالح مولانا محمدصادق نے کہا کہ محاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کے سیاسی، معاشی اور سماجی ڈھانچے کو کمزور کر رہی ہیں۔ موجودہ درپیش بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لیے حکمرانوں کو آئین کی پاسداری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ ملک تیزی سے سیاسی بحران کے ساتھ سنگین اقتصادی مسائل کا شکار ہے بدقسمتی سے ملک میں حکمرانوں کی انا اور غیر سنجیدہ رویہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل سے ملک مزید دلدل میں پھنس جائینگی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات تاریخ کے ہر دور میں کسی بھی ملک کو پائیدار ترقی اور استحکام دینے کے بجائے مزید سنگین بحرانوں اور دلدل میں دھکیلنے کا باعث بنتے ہیں۔ غیر جمہوری رویوں نے ملک کو دو لخت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ?ملک میں آئین کی بالادستی کے بجائے غیر جمہوری کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔ اس روش کے نتیجے میں پارلیمنٹ اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو رہی ہے، جس سے آئینی ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔?طاقت، ہٹ دھرمی اور انا کے ذریعے مسائل کو سلجھانے کے بجائے مزید الجھایا جا رہا ہے۔ تار?خ شاہد ہے کہ جب بھی حکمرانوں نے ہٹ دھرمی کی سیاست اپنائی، نقصان ہمیشہ ملک اور قوم ہی کا ہوا ہے۔ ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی درپیش بحرانوں کا پائیدار حل ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *