Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رندقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رند

ملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری و محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی اور صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف خصوصی مہم کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل حبیب اللہ خان کے مطابق ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ و دہی کی فروخت اور سپلائی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں، عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل لیبارٹریز کے ذریعے موقع پر فوری ٹیسٹنگ سے ملاوٹ کی نشاندہی اور فوری ایکشن جاری رہے گا۔ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے مزید کہا کہ دودھ کی سپلائی و ترسیل کے تمام مراحل، ملک شاپس اور مشتبہ مقامات کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور عوام تک محفوظ و معیاری خوراک کی رسائی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔اتھارٹی کی تازہ ترین کارروائیوں کے دوران ایئرپورٹ روڈ، پوت گلی چوک، جدون روڈ، جان محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بی ایف اے ٹیموں نے اسنیپ چیکنگ اور خصوصی کارروائیوں کے دوران دودھ بردار گاڑیوں، ملک شاپس، گھروں اور دیگر مشتبہ مقامات کی چیکنگ کی، جبکہ اسکمڈ ملک پاؤڈر کی ذخیرہ اندوزی اور استعمال کے حوالے سے بھی نگرانی کی گئی۔کارروائیوں کے دوران موبائل لیبارٹریز کے ذریعے مجموعی طور پر 10,650 لیٹر دودھ اور سینکڑوں کلو دہی کی موقع پر جانچ کی گئی، جبکہ 120 کلو ملاوٹی و غیر صحت بخش دہی تلف کر دیا گیا۔ایئرپورٹ روڈ پر 4 دودھ کی دکانوں کو دہی میں اسکمڈ ملک پاؤڈر کی موجودگی پر جرمانے کیے گئے، جبکہ ایک دودھ سپلائر کو ناقص حفظانِ صحت کے باعث جرمانہ کیا گیا۔پوت گلی چوک پر 5 دودھ بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کیے گئے۔ موبائل لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران بعض نمونوں میں 13 فیصد تک پانی کی ملاوٹ سامنے آئی۔اسی طرح جدون روڈ، جان محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں 2 دودھ یونٹس کو سیل کیا گیا، جبکہ ایک یونٹ میں موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ میں 30 فیصد پانی کی ملاوٹ کی نشاندہی ہوئی۔دورانِ انسپیکشن ایک نمکو مینوفیکچرنگ یونٹ بھی سیل کیا گیا، جہاں لائسنس، رجسٹریشن، اسٹوریج، صفائی، پیسٹ مینجمنٹ اور پروسیسنگ سے متعلق متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *