Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خانپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

بلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی سربراہی میں صوبے میں جدید پولیسنگ کے فروغ اور امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس کے مختلف اضلاع، اہم یونٹس اور شعبوں کو مجموعی طور پر 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا مقصد بالخصوص گنجان آباد علاقوں، تنگ راستوں اور دشوار گزار مقامات پر پولیس گشت، فوری رسپانس اور فیلڈ کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنانا ہے۔ اس اقدام سے پولیس اہلکاروں کی بروقت رسائی اور کارروائی میں بہتری کے ساتھ وقت اور ایندھن کی بچت بھی ممکن ہوگی۔حکام کے مطابق پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور دور دراز علاقوں میں پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید آلات اور ضروری وسائل کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گاڑیوں کے ساتھ موٹر سائیکل گشت کو منظم اور مو¿ثر بنانے سے مختلف علاقوں میں پولیس کی موجودگی میں اضافہ ہوگا اور جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری کارروائی میں مدد ملے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان موٹر سائیکلوں کو موبائل گشت، فوری رسپانس اور فیلڈ پولیسنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا جس سے شہری و گنجان آباد علاقوں کے ساتھ ساتھ دور دراز اور دشوار گزار مقامات پر بھی پولیس کی رسائی اور موجودگی کو مزید مو¿ثر اور ممکن بنایا جاسکے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *