Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

بلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیے

بلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیے
لوکل پرنٹ میڈیا کی بقاء کی ضمانت ، نامہ نگاران کیلئے ماہانہ وظیفہ کے مطالبات شامل
صحافیوں کے بچوں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کیا جائے۔ مرکزی ترجمان
کوئٹہ/ سیوی: بلوچستان میڈیا فورم نے صحافیوں کے تحفظ آزادیٔ صحافت معاشی و سماجی مسائل کے حل اور میڈیا سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے 10 نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے حکومت سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی ترجمان کے مطابق فورم کے پہلے مرکزی سیشن منعقدہ 13 ستمبر کوئٹہ میں مشترکہ طور پر دس نکات پر مشتمل مطالبات منظور کیے گئے۔ جو فورم کے جدوجھد کی بنیاد ھونگے۔ دس نکاتی مطالبات میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پرسنز کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کا دفاع یقینی بنایا جائے جبکہ بلوچستان کے لوکل پریس کلبوں کی بقاء اور فعالیت کے لیے مؤثر حکومتی سرپرستی اور مالی معاونت فراہم کی جائے فورم نے مطالبہ کیا کہ شعراء، ادیبوں اور مصنفین کی سرکاری سطح پر سرپرستی کی جائے، جبکہ صحافیوں کے بچوں کو حکومتی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ اسی طرح بلوچستان بھر میں کام کرنے والے نامہ نگاروں کے لیے سرکاری ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے بلوچستان میڈیا فورم کے مطالبات میں دیہی علاقوں کے ٹی وی چینلز سے وابستہ کارکنوں کو مستقل کرنے کی ضمانت، صحافیوں کے بچوں کے لیے ہر ضلع میں سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ مقرر کرنے اور بلوچستان بھر میں نامہ نگاروں، چینل رپورٹرز اور صحافیوں کے خلاف قائم مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہے فورم نے مزید مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے سرکاری فلاح و بہبود فنڈ کی کمیٹی میں بلوچستان میڈیا فورم کو نمائندگی دی جائے تاکہ صحافی برادری کے مسائل اور فلاحی معاملات میں مؤثر آواز شامل ہو سکے دسویں مطالبے میں میڈیا پرسنز کے لیے بلوچستان کے ہر ضلع میں سرکاری رہائشی کالونیوں کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مطالبات صحافی برادری کے بنیادی حقوق، تحفظ، معاشی استحکام اور فلاح و بہبود سے متعلق ہیں۔ فورم نے مطالبات کی منظوری اور عملی اقدامات کے لیے حکومت سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *