Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائےگا،فیصل جمالی

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ایم پی اے اوستہ محمد سردارزادہ فیصل خان جمالی کا تحصیل گنداخہ کا تفصیلی دورہ جاری ہے، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا اور قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززینِ شہر سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ گنداخہ سمیت حلقہ انتخاب کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر فوکل پرسن محمد بچل سومرو قوم پرست رہنما محمد حنیف بختیارزئی بلوچ بھی موجود تھے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی اسکیمیں بھی شروع کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور دستیاب وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ گنداخہ اور گردونواح کے علاقوں میں سڑکوں، آبنوشی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عمائدین اور عوامی حلقوں کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی اور علاقے کی اجتماعی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہمارا رشتہ مضبوط اور اٹوٹ ہے، حلقہ انتخاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی اسکیمات جاری ہیں جس سے عوام مستفید ہوں گے اور حلقہ انتخاب جلد ترقی کی منزلیں طے کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی نے ملکی معشیت اور جمہوریت کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی شہدا کی پارٹی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی مشن کو پایا تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *