Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

کاشف حیدری کی ڈی ایس پی صدر پولیس شوکت جدون سے اہم ملاقات

کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ڈی ایس پی صدر پولیس شوکت جدون سے گزشتہ روز انکے دفتر میں اہم ملاقات کی، جس میں شہر میں ون ویلنگ، تیز رفتاری، کم عمر افراد کی موٹرسائیکل ریسنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کاشف حیدری نے مطالبہ کیا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والے کم عمر افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، جبکہ خطرناک کرتب اور ریسنگ کی ویڈیوز بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے رجحان کی بھی روک تھام کی جائے، کیونکہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف خود نوجوانوں بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض نوجوان سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک موٹرسائیکل کرتب اور ریسنگ کی ویڈیوز بناتے اور نشر کرتے ہیں، جس سے دیگر نوجوان بھی اس عمل کی طرف راغب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایسے مقامات کی نشاندہی کرکے مؤثر نگرانی اور کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جائے، جبکہ والدین بھی اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل دینے اور خطرناک ڈرائیونگ سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر شوکت جدون نے شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *