Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ حکومت عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف دینے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں، ماضی کی حکومتوں میں اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ ہمارے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو جلد دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بلوچستان ایک پرامن اور خوشحال صوبہ ہے اور چند عناصر اگر صوبے کو ترقی کی بجائے پیچھے لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ ان کا خواب ہی رہے گا۔

میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان سے منتخب نمائندے اور سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ بلوچستان اب ترقی کے سفر میں آگے بڑھ رہا ہے اور جلد دیگر صوبوں کے برابر کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام خود کو مایوس اور تنہا نہ سمجھیں، حکومت ان کی بھرپور رہنمائی کرے گی۔ عوامی نمائندوں کے دروازے شہریوں کے لیے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *