Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکاناسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰموخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئےآئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشافبڑی طاقت، چھوٹا انصافہائی جیکنگ کی سازش کا سیاہ دداستان۔قسط3سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد، 200 سے زائد خواتین کی شرکتپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکاناسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰموخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئےآئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشافبڑی طاقت، چھوٹا انصافہائی جیکنگ کی سازش کا سیاہ دداستان۔قسط3سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد، 200 سے زائد خواتین کی شرکت

موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے

صنعا: سعودی عرب نے یمن کے ساحلی شہر موخا کے ایئرپورٹ پر 2 فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثی میڈیا کے مطابق سعودی طیاروں نے موخا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، تاہم حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

حوثیوں نے جمعرات کو موخا شہر پر قبضہ کیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے حوثیوں نے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں لڑائی میں شدت آگئی۔

دوسری جانب یمنی حکومتی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ حوثی جنگجو باب المندب کے قریب واقع شہر ذباب تک پہنچ گئے ہیں۔ ذباب آبنائے باب المندب کے قریب اور جزیرہ پریم کے سامنے واقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ذباب اور پریم پر کنٹرول باب المندب پر اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ باب المندب بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملانے والی اہم عالمی بحری گزرگاہ ہے، جہاں سے ایشیا اور یورپ کے درمیان بڑی مقدار میں تجارتی سامان منتقل ہوتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق جمعرات کو باب المندب سے 26 تجارتی جہاز گزرے، جو حالیہ اوسط کے قریب تعداد ہے، تاہم حوثیوں کی پیش قدمی کے باعث مستقبل میں بحری آمدورفت اور عالمی تجارت کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

باب المندب پر ممکنہ کنٹرول سے بحیرہ احمر کی بحری آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، جس کے نتیجے میں عالمی تجارت، توانائی کی ترسیل اور خطے کی سیکیورٹی پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *