Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ، حوثیوں نے باب المندب پر قبضے کا دعویٰ کر دیا

صنعاء: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سینیئر رہنما محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے بحیرۂ احمر سے منسلک اہم ترین آبی گزرگاہ باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں کے علاوہ الخالد اور جبل النصر کے فوجی اڈوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے، جبکہ ان کی پیش قدمی بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے المخا ایئرپورٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، جبکہ مزاحمت کرنے والے بعض عناصر کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

باب المندب دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں سے تیل، گیس، غذائی اجناس اور دیگر اشیا پر مشتمل عالمی تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ اس آبی گزرگاہ کی صورتحال میں بڑی تبدیلی عالمی بحری تجارت اور سپلائی چین پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

مخا بندرگاہ بھی جغرافیائی اور عسکری اعتبار سے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے، جہاں سے بحیرۂ احمر میں بحری آمدورفت کی نگرانی ممکن ہے۔

اس سے قبل حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں واقع اہم جزیرے زُقَر کا کنٹرول حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب یمن کی صدارتی لیڈر شپ کونسل کے صدر رشاد علیمی نے خبردار کیا ہے کہ باب المندب کے قریب عسکری صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کے اثرات سوئز کینال تک پہنچ سکتے ہیں، جس سے عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رشاد علیمی نے باب المندب کے اطراف کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقوں کا تحفظ صرف یمن ہی نہیں بلکہ عرب ممالک اور عالمی برادری کی بھی ذمہ داری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *