Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

جمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررین

کوئٹہ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا محمد ایوب ایوبی، مولانا مفتی عبدالسلام، مولانا عبدالقیم جتک، مولانا محمد طاہر توحیدی، مولانا راز محمد محمد حسنی، مولانا عبدالمنان سعادت، مولانا عبد الحق، مولانا مفتی محمد سلیمان فاروقی اور مولانا عبدالغفار نے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ مسلم ٹاؤن کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی میں جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان تربیتی کنونشن و جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی جدوجہد محض سیاسی نعروں اور زندہ باد و مردہ باد تک محدود نہیں بلکہ اس کا بنیادی مقصد اسلامی اقدار کے فروغ صالح معاشرے کے قیام اور معاشرے میں دینی و اخلاقی اصلاح کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور دینی کارکنان کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے مساجد مدارس خانقاہوں اور حجروں تک محدود رہنے کے بجائے معاشرے کے ہر طبقے تک دینِ اسلام کی تعلیمات اصلاح اور خیر کا پیغام پہنچانے کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو فکری و اخلاقی چیلنجز کا سامنا ہے اس لیے علماء اور دینی جماعتوں کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک نظریاتی اور دینی تحریک ہے جس کی بنیاد قرآن و سنت کی سربلندی اسلامی تشخص کے تحفظ اور عوام کی خدمت پر قائم ہے۔ کارکنان نظم و ضبط باہمی اتحاد اخلاص اور مسلسل دعوت و اصلاح کے جذبے کے ساتھ اپنی تنظیمی ذمہ داریاں ادا کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء کرام اپنی علمی و دینی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی رہنمائی نوجوانوں کی فکری تربیت معاشرتی اصلاح اور مظلوم و محروم طبقات کی خدمت کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اسلامی اقدار اور جمہوری و آئینی جدوجہد کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور ملک میں حقیقی اسلامی و فلاحی نظام کے قیام کی جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر بنائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *