Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفسیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایف

ریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائی

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں ریونیو کورٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے کی۔ ریونیو کورٹ ڈے کے دوران اراضی، انتقالات، ریونیو ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معاملات سے متعلق مقدمات اور درخواستوں کی سماعت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فریقین کا مؤقف سنا اور متعلقہ ریکارڈ کی روشنی میں کیسز پر غور کیا۔ اس موقع پر بالخصوص طویل عرصے سے زیرِ التواء اور دیرینہ ریونیو مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے لیا گیا، جبکہ متعدد معاملات کے بروقت تصفیے اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات اور ہدایات جاری کی گئیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے متعلقہ ریونیو حکام کو ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے اراضی اور ریونیو معاملات کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر قانون اور دستیاب ریکارڈ کے مطابق نمٹایا جائے، جبکہ زیرِ التواء کیسز میں پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ریونیو امور میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف اور ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
ضلعی انتظامیہ لورالائی کے مطابق ہر جمعرات کو ریونیو کورٹ ڈے کے انعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کو اراضی، انتقالات اور دیگر ریونیو معاملات کے حوالے سے بروقت ریلیف فراہم کرنا، زیرِ التواء مقدمات کے تصفیے کے عمل کو تیز کرنا اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز کے قریب حل کرنے کے لیے مؤثر انتظامی اقدامات کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل اور زیرِ التواء مقدمات کی سماعت کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کو اپنے جائز حقوق کے حصول میں غیر ضروری مشکلات اور تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *