Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفسیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایف

13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایف

13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایف
صحافیوں کے حقوق اور لوکل پرنٹ میڈیا کی بقاء و تحفظ کیلئے آئندہ جدوجہد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ صدر قیوم بلوچ
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے صحافی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا ورکرز مرکزی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اللہ داد رند
کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل اللہ داد رند نے کہا ہے کہ 13 ستمبر کا دن بلوچستان کی صحافتی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ کوئٹہ میں 13 ستمبر کو منعقد ہونے والے بلوچستان میڈیا فورم کے پہلے مرکزی سیشن میں بلوچستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل، ان کے بنیادی و پیشہ ورانہ حقوق، لوکل پرنٹ میڈیا کی بقاء و تحفظ اور صوبے میں صحافت کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔جبکہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور مقامی اخبارات و میڈیا اداروں کی بقاء کیلئے آئندہ جدوجہد کی سمت اور جامع لائحہ عمل کا تعین بھی کیا جائے گا۔ قیوم بلوچ اور اللہ داد رند نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کا قیام کسی فرد، گروہ یا تنظیم کے خلاف نہیں بلکہ بلوچستان کے صحافیوں، میڈیا ورکرز اور لوکل پرنٹ میڈیا کے مشترکہ مسائل کے حل، ان کے جائز حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔بلوچستان کا صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، تاہم اس کے باوجود صحافیوں کو معاشی، پیشہ ورانہ اور دیگر متعدد مسائل کا سامنا ہے، جن کے مستقل اور مؤثر حل کیلئے اجتماعی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا لوکل پرنٹ میڈیا صوبے کی آواز ہے، جس نے ہر دور میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور دور دراز علاقوں کی خبریں حکام اور متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔مقامی اخبارات اور ان سے وابستہ صحافی و کارکن آج شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اس لئے لوکل پرنٹ میڈیا کی بقاء، استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک واضح، منظم اور مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔بلوچستان میڈیا فورم اپنے قیام کے بنیادی مقاصد کے مطابق صحافیوں اور لوکل میڈیا کے مسائل کو ہر مناسب فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی سیشن میں کوئٹہ، مچھ بولان، کچلاک، سبی، بھاگ، بختیار آباد، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی، گوادر، تربت، پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا ورکرز شریک ہوں گے۔ بلوچستان میڈیا فورم کا بنیادی مقصد صحافتی برادری کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ تمام صحافیوں، رپورٹرز، کالم نگاروں، فوٹو جرنلسٹس، کیمرہ مینوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا سے وابستہ دیگر کارکنوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ان کے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ فورم مشاورت، اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کے اصولوں پر آگے بڑھتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *