Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہمحکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیاایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےحوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہمحکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیاایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئے

پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تقاضوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گا، جبکہ ایران کو مبینہ وارننگ دینے سے متعلق رائٹرز کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ نافذ العمل ہے اور پاکستان معاہدے کی شرائط کے مطابق ذمہ داری ادا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال پاکستان اور کسی فریق کے درمیان اس حوالے سے کسی نئی تجویز یا معاملے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔

سجاد حیدر خان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی معاہدہ بھی موجود ہے، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مکہ معاہدے میں شامل ہیں۔ یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور خطے میں سلامتی کو دفاعی تعاون اور مؤثر دفاعی صلاحیت کے ذریعے یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب معاہدے کے تحت باقاعدگی سے ملاقاتیں اور مختلف سطحوں پر مشاورت کررہے ہیں۔ تینوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ برقرار ہے، جبکہ فی الحال معاہدے کو وسعت دینے کی کوئی بات نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں بانی ممالک پہلے مکہ معاہدے کے تحت اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے، جس کے بعد یکساں سوچ اور ضروریات رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے معاہدہ کھولنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

ایران سے متعلق مؤقف

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت سے متعلق معاہدوں پر پاکستان اپنے قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرے گا۔ انہوں نے ایران کو وارننگ دینے سے متعلق رائٹرز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔

کشمیر اور فلسطین

ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں اس معاملے کی متنازع حیثیت کو واضح کرتی ہیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنی حالیہ رکنیت کے دوران کشمیر کا معاملہ مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے اور آئندہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل عالمی فورمز پر پاکستان کے اہم سفارتی موضوعات ہیں اور وزیراعظم، وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اپنے بیرون ملک دوروں کے دوران بھی ان معاملات کو اجاگر کرتے رہتے ہیں۔

افغان طلبہ اور افغانستان سے تعلقات

ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان نے تمام افغان طلبہ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ان کے مطابق جن افغان طلبہ کے پاس تعلیمی ویزا ہونے کے باوجود یونیورسٹی میں رجسٹریشن نہیں ہے، انہیں واپس بھیجا جارہا ہے، جبکہ ویزا اور یونیورسٹی رجسٹریشن رکھنے والے طلبہ کو واپس نہیں بھیجا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان اور اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی روکنا بہتر تعلقات کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی کی اور مختلف شعبوں میں افغان عوام کی مدد بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے، جبکہ افغانستان میں سڑکیں، پل، یونیورسٹیاں اور اسپتال بھی تعمیر کیے گئے۔

بھارت اور مذہبی مقامات

ترجمان دفتر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے بھارت میں اسلامی مقدس مقامات کی مسماری پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔

یاسین ملک

یاسین ملک سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش ہے۔ پاکستان یاسین ملک کا معاملہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔

بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی

ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے منشیات اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی۔ کراچی پورٹ پر جولائی کے اواخر میں کارروائی کے دوران تقریباً 200 کلوگرام منشیات ضبط کرکے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ان کے مطابق گرفتار افراد میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا، جسے نیٹ ورک کا مرکزی منتظم قرار دیا گیا۔ پاکستانی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر سری لنکا میں بھی کارروائی کی گئی، جہاں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا گیا۔

ساؤتھ ایشین گیمز

ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق ترجمان نے کہا کہ کھیلوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں تک محدود رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے دعوت نامے دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں بلکہ متعلقہ اولمپک ایسوسی ایشنز کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کھیلوں کے میدان میں شراکت دار ممالک کے تعاون کو سراہتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *