Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےبلوچستان کے اسکولوں میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان، 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکاسعودی عرب پر حوثیوں کا پھر بڑا حملہ، 3 شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ دیے گئےوائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر پروقار تقریبلورالائی یونیورسٹی میں فوڈر سیڈ مکئی کی تقسیم، کسانوں اور لائیو اسٹاک شعبے کی معاونت کے لیے اہم اقدامخودکشی: جب انسان کو زندگی نہیں، اپنی تکلیف ختم کرنی ہوتی ہےبلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ نے افسران سے حلف لے لیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےبلوچستان کے اسکولوں میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان، 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکاسعودی عرب پر حوثیوں کا پھر بڑا حملہ، 3 شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ دیے گئےوائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر پروقار تقریبلورالائی یونیورسٹی میں فوڈر سیڈ مکئی کی تقسیم، کسانوں اور لائیو اسٹاک شعبے کی معاونت کے لیے اہم اقدامخودکشی: جب انسان کو زندگی نہیں، اپنی تکلیف ختم کرنی ہوتی ہےبلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ نے افسران سے حلف لے لیا

بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ نے افسران سے حلف لے لیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں کسی بھی نوجوان کی نوکری فروخت نہیں ہونے دی جائے گی، نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر متعلقہ وزیر اور سیکرٹری کو عہدے پر نہیں رہنے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور بھرتیوں کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے تمام سیکرٹریز سے اللہ کو حاضر و ناظر جان کر حلف لیا کہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہوں نے روزِ اول سے واضح کر رکھا ہے کہ صوبے میں کوئی نوکری نہیں بکے گی، اس اصولی موقف پر کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری سمیت سب ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردی میں ٹھٹھرتے اور گرمی میں جھلستے نوجوانوں کی نوکری فروخت ہونے دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے حوالے سے بے ضابطگیوں کی شکایات پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مصدقہ شواہد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات میں جرم ثابت ہونے پر ملوث کردار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ماتحت اہلکاروں اور ریکروٹمنٹ کمیٹیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور بھرتیوں میں کسی بھی سطح پر بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوکریوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے ہر طرح کا دباؤ برداشت کیا جائے گا، تاہم نوجوانوں کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ افسران پر مکمل اعتماد ہے، وہ باصلاحیت ہیں اور بلوچستان کو درست سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹوکریسی قائم کرکے ہی نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *