Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہریکوڈک منصوبہ 2030 تک مؤخر ہونے کا خدشہ، مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہےٹانک میں پولیو ورکرز اغوا، مہمند میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہیدباجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحقیونیورسٹی آف لورالائی میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا جائزہ، تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ مشن کا دورہمشرق وسطیٰ کا آتش فشاں اور عالمی بالادستی کی جنگایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہریکوڈک منصوبہ 2030 تک مؤخر ہونے کا خدشہ، مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہےٹانک میں پولیو ورکرز اغوا، مہمند میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہیدباجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحقیونیورسٹی آف لورالائی میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا جائزہ، تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ مشن کا دورہمشرق وسطیٰ کا آتش فشاں اور عالمی بالادستی کی جنگ

تعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدی

تربت /بلید(خ ن) صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی جانب سے یونیورسٹی آف تربت میں زیرِ تعلیم بلیدہ کے طلبہ و طالبات کے لیے فراہم کردہ بس نے باقاعدہ طور پر اپنی شٹل سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ بس روزانہ صبح و شام بلیدہ سے تربت یونیورسٹی اور واپسی کے روٹ پر طلبہ و طالبات کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔شٹل سروس کے آغاز سے بلیدہ اور گردونواح کے طلبہ و طالبات کے لیے یونیورسٹی آف تربت تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے، جس سے انہیں روزانہ آمدورفت کے مسائل اور اضافی سفری اخراجات سے بھی بڑی حد تک نجات ملے گی۔ اس اقدام سے علاقے کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع مزید وسیع ہونے کی توقع ہے۔صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو سفری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کوئی احسان نہیں بلکہ عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے کوشش کی جا رہی ہے کہ بلیدہ سمیت پورے علاقے کے عوام کو جدید اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ تعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں معیاری تعلیم، بہتر تعلیمی ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی علاقے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں مزید سہولیات اور مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلیدہ کے طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی آف تربت تک باقاعدہ شٹل سروس کی سہولت فراہم کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو درپیش سفری مشکلات کم کرکے انہیں اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *