Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

راولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشان

تاجر برادری نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شہر کے اہم تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجروں نے پشاور روڈ کی جانب آنے جانے والے راستے پر قائم متعدد ٹریفک پولیس ناکوں پر مبینہ غیر ضروری چیکنگ اور ڈرائیورز کو درپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تاجروں کے مطابق گوالمنڈی سے پشاور روڈ کی طرف جاتے ہوئے راستے میں تقریباً چار ٹریفک پولیس ناکے قائم ہیں، جہاں مبینہ طور پر مکمل کاغذات رکھنے والے ڈرائیورز کو بھی بار بار روک کر غیر ضروری طور پر پریشان کیا جاتا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی گاڑیاں جو کاروباری سلسلے میں سیل پر نکلی ہوتی ہیں، انہیں بھی مختلف حیلوں بہانوں سے روکنے اور تنگ کرنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔تاجروں کے مطابق آج دن تقریباً پونے بارہ بجے بیکری چوک کے قریب پنجاب پولیس کے ناکے پر بھی صورتحال انتہائی تشویشناک رہی، جہاں مبینہ طور پر تاجروں سمیت دیگر گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو روک کر شناختی کارڈز چیک کیے گئے، جبکہ شناختی دستاویزات کی جانچ کے باوجود غیر ضروری سوالات، تلخ کلامی، تکرار اور بحث و مباحثے کی شکایات سامنے آئیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل درآمد اور سکیورٹی چیکنگ اپنی جگہ ضروری ہے، تاہم مکمل کاغذات رکھنے والے شہریوں اور کاروباری افراد کے ساتھ بلاوجہ سخت رویہ اختیار کرنا قابلِ تشویش ہے۔ اس صورتحال سے نہ صرف تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں اور شہریوں کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تاجروں اور شہریوں نے سی ٹی او راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گوالمنڈی سے پشاور روڈ تک قائم ناکوں اور بیکری چوک کے قریب پیش آنے والے واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، متعلقہ اہلکاروں کے طرزِ عمل کا جائزہ لیا جائے اور شہریوں و تاجروں کے ساتھ قانون کے مطابق باعزت اور ذمہ دارانہ رویے کو یقینی بنایا جائے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ چیکنگ ضرور کی جائے، مگر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اور شہریوں کی عزتِ نفس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *