Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیزیارت کی ترقی اور سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، نور محمد دمڑجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیزیارت کی ترقی اور سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، نور محمد دمڑ

جھانگڑو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈکیتی کے مقدمات میں نامزد ملزم گرفتار، ٹی ٹی پستول اور 2 راؤنڈ برآمد

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کی ہدایت پر جھانگڑو پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ جھانگرو انسپکٹر جاوید علی میمن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف سنگین مقدمات میں نامزد ملزم عطا عرف اٹو عرف جنسار جگرانی کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ جھانگرو میں مقدمہ نمبر 56/2026 اور 57/2026 درج ہیں، جن میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 392، 397 اور 412 شامل ہیں۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور کا ٹی ٹی پستول اور 2 راؤنڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے تحت ایس ایچ او جاوید علی میمن اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے برآمد ہونے والے اسلحے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے پولیس حکام کے مطابق ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں اور جرائم کی مزید وارداتوں میں ممکنہ ملوث ہونے کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ایس ایچ او جاوید علی میمن نے کہا کہ تھانہ جھانگرو کی حدود میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس گشت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، جبکہ ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کی ہدایات کے مطابق جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *