Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہ

جھانگڑو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈکیتی کے مقدمات میں نامزد ملزم گرفتار، ٹی ٹی پستول اور 2 راؤنڈ برآمد

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کی ہدایت پر جھانگڑو پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ جھانگرو انسپکٹر جاوید علی میمن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف سنگین مقدمات میں نامزد ملزم عطا عرف اٹو عرف جنسار جگرانی کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ جھانگرو میں مقدمہ نمبر 56/2026 اور 57/2026 درج ہیں، جن میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 392، 397 اور 412 شامل ہیں۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور کا ٹی ٹی پستول اور 2 راؤنڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے تحت ایس ایچ او جاوید علی میمن اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے برآمد ہونے والے اسلحے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے پولیس حکام کے مطابق ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں اور جرائم کی مزید وارداتوں میں ممکنہ ملوث ہونے کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ایس ایچ او جاوید علی میمن نے کہا کہ تھانہ جھانگرو کی حدود میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس گشت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، جبکہ ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کی ہدایات کے مطابق جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *