Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ: قیصر کالونی 13 روز سے بجلی سے محروم، شدید گرمی میں شہری مشکلات کا شکار

کوئٹہ: حکومتی ترقی اور بہتر گورننس کے دعووں کے برعکس پشتون آباد کی قیصر کالونی کے مکین گزشتہ 13 روز سے بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ 13 روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے، تاہم شکایات اور مبینہ طور پر رقم جمع کرانے کے باوجود اب تک ٹرانسفارمر کی مرمت نہیں کی جاسکی، جس کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی مسلسل بندش نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کردیئے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث مریضوں، بزرگوں اور خواتین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اہلِ علاقہ ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا ہیں۔

مکینوں نے کیسکو انتظامیہ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولت کی عدم فراہمی نے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے مسائل پر عوامی نمائندوں کی خاموشی بھی باعث تشویش ہے۔

علاقہ مکینوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قیصر کالونی کا ٹرانسفارمر فوری طور پر مرمت کرکے بجلی بحال کی جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور حلقہ ایم پی اے سے بھی معاملے کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے ساتھ بجلی کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *