Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنیبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنی

بلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویش

حالیہ مہینوں میں بلوچستان اسمبلی اور سیاسی حلقوں میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش اور مو¿ثر حکمت عملی کی ضرورت پر بحث سامنے آتی رہی ہے
صوبے میں امن، ترقی اور عوامی خوشحالی کےلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائینگی حکومت بلوچستان کے عوام کو دیوار سے نہ لگائے،مولانا ہدایت الرحمن مولانا نور اللہ
کوئٹہ(اے اےن اےن) بلوچستان اسمبلی کے مختلف اراکین نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، دہشتگردی کے واقعات اور عوام کو درپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کرنا ہوں گے امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا عمل ممکن نہیں، لہٰذا حکومت کو سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دینی چاہیے بلوچستان کے شاہرائیں غیر محفوظ ہو چکی ہے ‘ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی میر زابد علی ریکی‘رکن اسمبلی امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ‘ڈاکٹر نواز کبزئی‘اور مولانا نور اللہ نے الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے کیا اراکین اسمبلی نے اپنے بیانات میں کہا کہ بلوچستان ایک حساس اور وسیع صوبہ ہے، جہاں امن و امان کی بحالی کے لیے مربوط حکمت عملی، تمام اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور بدامنی کے واقعات نے عام شہریوں، تاجروں، مسافروں اور کاروباری طبقے میں تشویش پیدا کردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہوں، حساس علاقوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل فراہم کیے جائیں۔ اراکین نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا عمل ممکن نہیں، لہٰذا حکومت کو سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف مشترکہ مشاورت، سیاسی استحکام اور عوامی اعتماد کی بحالی سے ممکن ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تمام سیاسی اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ امن اور ترقی کو ترجیح دی ہے، اس لیے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ اراکین اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن، ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ حالیہ مہینوں میں بلوچستان اسمبلی اور سیاسی حلقوں میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش اور مو¿ثر حکمت عملی کی ضرورت پر بحث سامنے آتی رہی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *