Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

لورالائی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نئی سمت، چار روزہ عملی تربیت کا کامیاب انعقاد

لورالائی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نئی سمت، چار روزہ عملی تربیت کا کامیاب انعقاد

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں) یونیورسٹی آف لورالائی میں بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی علمی، عملی، پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے چار روزہ تربیتی پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا۔ تربیتی پروگرام میں 35 سے زائد طلبہ اور 28 سے زائد طالبات سمیت مجموعی طور پر 63 سے زائد نوجوانوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔چار روزہ تربیتی پروگرام کے دوران نوجوانوں کو مختلف اہم اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ موضوعات پر نظریاتی معلومات کے ساتھ ساتھ عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ پروگرام میں کمیونیکیشن اور انٹرپرسنل اسکلز، لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، انٹرپرینیورشپ، کیریئر کاؤنسلنگ، سی وی رائٹنگ اور موک انٹرویو جیسے اہم موضوعات کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا، تاکہ نوجوان اپنی تعلیمی قابلیت کو عملی مہارتوں میں تبدیل کرتے ہوئے مستقبل میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔تربیتی نشستوں کے دوران اصغر خان، ڈاکٹر طارق کاکڑ، ڈاکٹر عبدالسلام اور ڈاکٹر خالد خان نے اپنے اپنے متعلقہ موضوعات پر شرکاء کی رہنمائی کی۔ ماہرین نے نوجوانوں کو مؤثر انداز میں گفتگو کرنے، دوسروں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنے، ٹیم ورک کو فروغ دینے، مسائل کا مثبت انداز میں حل تلاش کرنے اور قائدانہ کردار ادا کرنے کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔کمیونیکیشن اور انٹرپرسنل اسکلز کے سیشن میں نوجوانوں کو مؤثر ابلاغ، اعتماد کے ساتھ اپنی بات پیش کرنے، دوسروں کی بات سمجھنے اور پیشہ ورانہ ماحول میں مثبت تعلقات قائم کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں صرف ڈگری کا حصول کافی نہیں بلکہ مؤثر گفتگو اور باہمی روابط کی صلاحیت بھی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہونے والی تربیت میں نوجوانوں کو قیادت کے بنیادی اصولوں، ٹیم کی رہنمائی، ذمہ داریوں کی تقسیم، فیصلہ سازی اور انتظامی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو عملی سرگرمیوں کے ذریعے یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ ایک کامیاب لیڈر اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے، مسائل کا سامنا کرنے اور مثبت نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انٹرپرینیورشپ کے سیشن میں نوجوانوں کو کاروباری سوچ، نئے آئیڈیاز، مواقع کی تلاش اور خود روزگاری کے امکانات کے حوالے سے رہنمائی دی گئی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو اس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے مستقبل میں ملازمت کے ساتھ ساتھ کاروباری اور خود روزگار کے مواقع پر بھی توجہ دیں۔
تربیتی پروگرام کا ایک اہم حصہ کیریئر کاؤنسلنگ تھا، جس میں نوجوانوں کو اپنی دلچسپی، قابلیت اور تعلیمی پس منظر کے مطابق مستقبل کے کیریئر کا انتخاب کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ شرکاء کو کیریئر پلاننگ کی اہمیت اور اپنے مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے مرحلہ وار منصوبہ بندی کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔اسی طرح سی وی رائٹنگ کے سیشن میں نوجوانوں کو ایک مؤثر اور پیشہ ورانہ سی وی تیار کرنے کے بنیادی اصول سکھائے گئے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ملازمت کے حصول کے لیے سی وی میں تعلیمی قابلیت، مہارتوں، تجربے اور دیگر متعلقہ معلومات کو مناسب اور مؤثر انداز میں پیش کرنا ضروری ہے۔موک انٹرویو کے ذریعے نوجوانوں کو عملی طور پر ملازمت کے انٹرویو کے ماحول سے روشناس کرایا گیا۔ شرکاء نے انٹرویو میں اپنی بات پیش کرنے، سوالات کا اعتماد کے ساتھ جواب دینے اور پیشہ ورانہ انداز اپنانے کی مشق کی۔ اس عملی سرگرمی کا مقصد نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور انہیں مستقبل میں حقیقی ملازمت کے انٹرویوز کے لیے بہتر طور پر تیار کرنا تھا۔تربیتی پروگرام میں شریک نوجوانوں نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور تربیت کے دوران حاصل ہونے والی معلومات اور عملی مہارتوں کو انتہائی مفید قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے تربیتی پروگرام نوجوانوں کو نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں مدد دیتے ہیں بلکہ انہیں عملی زندگی میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے بھی تیار کرتے ہیں۔چار روزہ تربیتی پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ابلاغ، قیادت، انتظامی امور، کاروباری سوچ، کیریئر پلاننگ اور پیشہ ورانہ تیاری کے حوالے سے مفید مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا۔ پروگرام نے خاص طور پر نوجوان طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے، مستقبل کے اہداف مقرر کرنے اور ان کے حصول کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ترغیب د…

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *