Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

لورالائی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس، نئے نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں) پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی نواز جمالی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ حیوانات، میونسپل کمیٹی، فوڈ اتھارٹی اور مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد شہر میں مختلف اشیائے ضروریہ اور خدمات کے موجودہ نرخوں کا جائزہ لینے، نئے نرخ مقرر کرنے اور سرکاری نرخنامے پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کرنا تھا۔
اجلاس میں انجمن تاجران (رحیم کاکڑ) کے ضلعی صدر صابر خان کدیزئی، جنرل سیکرٹری محمد عثمان جلالزئی، انجمن تاجران (رحیم آغا) کے ضلعی صدر عبدالغفار ناصر، محکمہ حیوانات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحیم نیازی، تحصیلدار عظیم خان خدرزئی، ٹیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فقیر محمد جلالزئی، نصیب خان کبزئی، رستم خان اور یونس خان، میونسپل کمیٹی کے نمائندے امان اللہ اتمان خیل سمیت قصاب ایسوسی ایشن، تندور ایسوسی ایشن، حمام ایسوسی ایشن، لکڑی ٹال ایسوسی ایشن، آٹا ڈیلرز اور دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران لورالائی شہر میں مختلف کاروباری شعبوں اور اشیائے ضروریہ کے موجودہ نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے اپنے کاروبار سے متعلق موجودہ حالات، اخراجات، اشیاء کی قیمتوں اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نرخنامہ مرتب کرتے وقت تاجروں کے کاروباری اخراجات کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی معاشی مشکلات اور قوتِ خرید کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ ایسا متوازن نرخنامہ تیار کیا جاسکے جس پر تاجر برادری اور عوام دونوں کے لیے عملدرآمد ممکن ہو۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی نواز جمالی نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا مقصد صرف قیمتیں مقرر کرنا نہیں بلکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ شعبوں کے نمائندگان کی تجاویز کا جائزہ لے کر نیا نرخنامہ مرتب کیا جائے گا اور نئے نرخنامے کے جاری ہونے کے بعد تمام دکانداروں اور کاروباری افراد کے لیے اس پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
علی نواز جمالی نے واضح کیا کہ کسی بھی دکاندار کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو دکاندار مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرے گا، نرخنامے کی نمائش نہیں کرے گا یا سرکاری ہدایات پر عملدرآمد میں غفلت کا مظاہرہ کرے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ محکموں اور تاجر تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ قیمتوں کے استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے کی شکایات کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس میں تاجر نمائندگان نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ نئے نرخنامے کی تیاری کے عمل میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور اپنے متعلقہ شعبوں کے دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کی ترغیب دیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لورالائی شہر میں قیمتوں کو قابو میں رکھنے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی اور سرکاری نرخنامے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *