Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

مولانا عبدالقادر لونی جمعیت نظریاتی کے مرکزی امیر، محمودالحسن قاسمی جنرل سیکرٹری منتخب

جمعیت علماء اسلام پاکستان کےمرکزی مجلس شوریٰ نے اکثریت رائے سے مولانا عبدالقادرلونی کو مرکزی امیر اور مولانا محمودالحسن قاسمی کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا
جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ(سپریم کونسل)کا انتخابی اجلاس کوئٹہ میں زیر نگرانی مرکزی کنوٸینر مولانا مفتی شفیع الدین صاحب منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کے چاروں صوبوں بشمول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مرکزی مجلس شوریٰ کے معزز اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں معزز اراکین مرکزی مجلس شوریٰ نے اکثریت رائے سے مولانا عبدالقادرلونی کو آئندہ پانچ سال کیلئے مرکزی امیر اور مجلس شوریٰ نے اکثریت رائے سے مولانا محمودالحسن قاسمی کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا
اجلاس سےجمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے نومنتخب مرکزی امیر مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی صوباٸی کنوٸینر خیبرپختونخوا مولانا قاضی گل الرحمن نکیال صوباٸی کنوٸینر بلوچستان مولاناقاری مہراللہ کنوٸینر کراچی ڈویژن مولانا عبدالستار مدنی صوباٸی کنوٸینرمولاناقمرالدین کلاچی صوباٸی کنوٸینر پنجاب مولانا قاری محمداکمل مولانا عبدالوہاب ڈھیر مولانا ثناءاللہ فاروقی خطاب کرتے ہوٸےکہا کہ جماعت کی ذمہ داری درحقیقت ایک عظیم امانت اور ذمہ داری سپرد کیا گیا ​اس عظیم امانت کا حق ادا کرنے کےلیے اللہ تعالی سےاستقامت کی دعا ہے۔ ورکرز اور زمہ داران اب پورے عزم، ولولے کے ساتھ میدان میں نکل کر اتحاد، محنت اور مسلسل جدوجہد سے اکابرین کی ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاٸے انتظامی ڈھانچہ کسی بھی تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔ جماعت کی نظم میں ایک رکن کا فعال کردار صرف احکامات کی تعمیل تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ یہ ذمے داری، پاسداری کا مجموعہ ہوتا ہے۔ جماعت میں ماتحت یونٹ سے لیےکر مرکز تک ہر شعبے میں اپنا فعال اور موثر کردار ادا کرے اور اپنے عظیم اہداف کی حصول پر نظر رکھے۔​جب جماعت کا ہر رکن نظم اور خود احتسابی کے ساتھ فعالیت کا مظاہرہ کرے تو تنظیم میں ایک نئی روح اور تحرک پیدا ہوتا ہے۔ جماعت میں اعتماد، محبت اور اخوت کے ماحول کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے۔انہوں نےکہا کہ جمعیت نظریاتی کا منشور اور مقصد آئینی، سیاسی اور دینی لحاظ سے پاکستان میں مکمل اسلامی نظام کے نفاذ اور ملک کی سیاست میں اسلامی ونظریاتی تشخص کی حفاظت اور قومی وحدت کے لیے جمعیت علماء اسلام نظریاتی ملک میں سیاسی جدوجہد کررہے ہیں جمعیت نظریاتی کی مقاصد ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور مظلوم کی حمایت اور ظالم سے بغاوت ہے روز اول سے اسلامی اساس پر اپنا فکری اور سیاسی اور نظریاتی کام کررہی ہے۔ قرآن و سنت کی بالادستی اور اسلامی قوانین کا نفاذ۔معاشی عدل: سود اور طبقاتی استحصال کا خاتمہ، اور عادلانہ معاشی نظام۔جمہوری اقدار: شورائی نظام اور عوامی حقوق کا تحفظ, مظلوم اور عوام کی حمایت حقوق مزدور و کسان، محنت کشوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی۔استحصال، ظالم اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ۔ عالمی سطح پر مسلم امہ آزادی اور خودمختاری جمعیت نظریاتی کامنشور کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام انسانیت کی اجتماعیت کی اساس ہے ۔جہاں قرآن و سنت کی بالادستی ہو اور قرآن وسنت کا قانون ہی نافذالعمل ہو تو عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا انہوں نے کہا 75 سال سے قوم کوبے رحم کرپٹ اور لادینیت نظام کے سپرد کر دیا گیا ہے جس سے قوم وملک معاشی تباہی اور بحرانوں کا سامنا کررہی ہے۔ جو ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا سیاست میں حصہ لینا ان کے ملی و دینی فریضہ کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے اسلاف و اکابر کی شاندار روایات کا اہم حصہ اور ان کا ورثہ بھی ہے اللہ کی زمین پراللہ کا نظام لانے کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ اورہمیشہ مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز اُٹھائی اور جماعتی اصولوں پر کھبی سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ مورثیت اور جاگیردارنہ سیاست سے ملک وقوم مسائل سےدوچار ہے مورثی سیاستدان قوم کو فکر اورسیاسی شعور  دینے کی بجائے غلامانہ سوچ کو پروان چڑھا کر مورثی سیاست کو فروغ دے رہی ہے ملک کا سیاسی نظام موروثیت کی گرہ سے بندھنے کی وجہ سے سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے جاگیر دار اور سرمایہ دار نے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر عوام کا استحصال کیا گیا انہوں نے کہا کہ اکابرین کےجماعت اس وقت تک اپنے منزل واہداف تک نہیں پہنچ سکتی ہے جب تک مورثیت سیاست کاجنازہ نہ نکالے۔ قوم مورثی سیاست کی خاتمے کے لیے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کادست وبازو بنے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *