Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے اتحاد کا اہم پلیٹ فارم ہے،سید اقبال شاہ

بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے اتحاد کا اہم پلیٹ فارم ہے،سید اقبال شاہ
قیوم بلوچ، اللہ داد رند اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد، حکومت صحافیوں کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔فوکل پرسن
بلوچستان حکومت اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی صحافیوں کو ان کا جائز مقام دینے اور آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید اقبال شاہ نے بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ، جنرل سیکرٹری اللہ داد رند، اللہ یار ڈومکی، ندیم بابر مغل، محمد علی ہزارہ، احمر ندیم، اصغر بلوچ سمیت تمام مرکزی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور اراکین سینٹرل کمیٹی کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر ایک منظم صحافتی تنظیم کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سید اقبال شاہ نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کا قیام صوبے کی صحافتی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے بلوچستان بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ایک منظم پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے اور صحافی عوامی مسائل، محرومیوں اور مشکلات کو حکام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ، جنرل سیکرٹری اللہ داد رند اور دیگر نومنتخب عہدیداران کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی قیوم بلوچ اور ان کے ساتھیوں نے صوبے بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے قابلِ قدر جدوجہد کی ہے۔ صوبائی سطح پر ایک منظم صحافتی تنظیم کا قیام صحافی برادری کے اتحاد اور ان کے مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم ہے۔ سید اقبال شاہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صحافیوں کو ان کا جائز مقام دینے اور آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صحافی برادری کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی محدود وسائل اور مختلف مشکلات کے باوجود عوامی مسائل کو اجاگر کررہے ہیں، ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ آزاد، ذمہ دار اور غیرجانبدار صحافت جمہوری معاشرے کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے، حکومت بلوچستان صحافیوں کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سید اقبال شاہ نے بلوچستان میڈیا فورم کے تمام نومنتخب مرکزی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور اراکین سینٹرل کمیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فورم صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور بلوچستان کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *