Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

بلوچستان میڈیا فورم کی تشکیل اہم سنگِ میل ہے، صادق خان اچکزئی

بلوچستان میڈیا فورم کی تشکیل اہم سنگِ میل ہے، صادق خان اچکزئی
میڈیا ورکرز اور پرنٹ میڈیا بلوچستان کا سب سے مظلوم طبقہ، حقوق کے تحفظ کے لیے منظم جدوجہد ناگزیر ہے۔ اسلم اچکزئی
قیوم بلوچ اور ساتھیوں نے صوبائی سطح پر صحافتی تنظیم منظم کرکے قابلِ تحسین کاوش کی، بیان
کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ صادق خان اچکزئی، مرکزی صدر عباس خان درانی، صوبائی صدر بلوچستان اسلم خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ، جنرل سیکرٹری اللہ داد رند، مرکزی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور اراکین سینٹرل کمیٹی کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبے کی صحافتی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر ایک منظم صحافتی تنظیم کے قیام پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافت ایک مشکل اور ذمہ دارانہ شعبہ ہے، جہاں میڈیا ورکرز بالخصوص پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی مختلف مسائل، مشکلات اور معاشی دباؤ کا سامنا کررہے ہیں۔ بلوچستان کے میڈیا ورکرز اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ایک مضبوط، منظم اور مؤثر پلیٹ فارم کی اشد ضرورت تھی، بلوچستان میڈیا فورم اس خلا کو پُر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل، محرومیوں اور بنیادی حقوق کی آواز بلند کی ہے۔صحافیوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے مسائل بھی اجاگر کیے، مگر افسوس کہ خود میڈیا ورکرز کے مسائل پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے بلوچستان کے نامور سینئر صحافی اور بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور صوبائی سطح پر ایک منظم صحافتی تنظیم تشکیل دینے کے لیے قابلِ قدر جدوجہد کی ہے، جو یقیناً بلوچستان کی صحافتی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ مظلوم عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کے نومنتخب عہدیداران اور اراکین سینٹرل کمیٹی صحافیوں کے مسائل کے حل، آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور میڈیا ورکرز کے بنیادی حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فورم سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی آواز بنے گا۔ انہوں نے بلوچستان میڈیا فورم کے نومنتخب صدر قیوم بلوچ، جنرل سیکرٹری اللہ داد رند، مرکزی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور سینٹرل کمیٹی کے تمام اراکین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک صحافیوں کے جائز مطالبات اور حقوق کے لیے ان کی ہر مثبت اور آئینی جدوجہد کی حمایت کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *