Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

ریاست اور عوام کا اعتماد ہی پائیدار استحکام کی بنیاد ہے، اسلم رئیسانی

ریاست اور عوام کا اعتماد ہی پائیدار استحکام کی بنیاد ہے، اسلم رئیسانی

وفاق کثیرالقومی ریاست ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی ریاست کا فرض ہے، رعایت نہیں: اسلم رئیسانیکوئٹہ: چیف آف ساراوان اور سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے معاملے میں ریاست نے اعتماد کی بحالی کی ایک کوشش کی ہے، اسی طرح بلوچ لاپتہ افراد، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے زیرِ حراست افراد کے معاملے میں بھی ریاست کو اعتماد سازی، انصاف کی بالادستی اور قانون کے یکساں اطلاق کو موقع دینا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد ہی پائیدار استحکام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے انصاف، قانون کی حکمرانی اور تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک ضروری ہے۔ایک اور بیان میں سابق وزیراعلی بلوچستان نے عالمی یومِ انسانیت کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ پاکستان ایک کثیرالقومی ریاست ہے، جہاں ہر قوم کی اپنی تاریخ، ثقافت، زبان، زمین اور آسمان اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کو سیاست، اقتدار اور مفادات سے بالاتر رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہر قوم کے شہری کی جان و مال، عزت، آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔نواب اسلم رئیسانی نے بالخصوص لاپتہ افراد کے معاملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ریاست کا فرض ہے، رعایت نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *