Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

خالق آباد منگچر بازار کل سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

خالق آباد منگچر بازار کل سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

خالق آباد منگچر (نامہ نگار)خالق آباد منگچر کے انجمن تاجران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) شاہنواز بلوچ سے ملاقات کی، جس میں خالق آباد منگچر بازار کی حالیہ بندش اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے اے ڈی سی شاہنواز بلوچ کو بازار کی بندش سے تاجروں اور عوام کو ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ طویل بندش کے باعث کاروباری طبقہ شدید معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے، اس لیے تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے تاجران کے وفد کی باتیں غور سے سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ تاجر برادری کے جائز مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کا ہر ممکن حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں کو درپیش سفری اور کاروباری مشکلات کو کم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں طے پانے والے فیصلے کے مطابق اے ڈی سی شاہنواز بلوچ نے اعلان کیا کہ کل صبح سے خالق آباد منگچر کا بازار باقاعدہ طور پر کھل جائے گا اور کاروباری اوقات کار صبح سے شام 5 بجے تک ہوں گے اور چوری ڈکیٹی کیلے پولیس انتظامیہ خالق آباد منگچر کے ایس ایچ او کو لیٹر لکھوں گا بازار کی نگرانی کرینگےاس فیصلے پر انجمن تاجران کے وفد نے انتظامیہ اور اے ڈی سی شاہنواز بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ تاجر برادری نظم و ضبط برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *