Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے حکم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج ہی اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول اورقابل قبول ترین لیڈرہیں، عدالتوں کاکام انصاف دینا ہے،آج کافیصلہ ظلم اورفسطائیت کاازالہ نہیں کرسکتا، مزیدانصاف چاہتے ہیں،عدالت اورججز سےانصاف کی امید ہے۔

سہیل آفریدی نےپی ٹی آئی کارکنان کےاسپتال کی حدود میں نہ آنےکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سےتعلق نہ رکھنےوالےانتشاری عناصرانتشارپھیلاناچاہیں گے،انتشاری عناصر امید کی کرن کو ختم کرنا چاہیں گے۔انتشاری عناصر کاتحریک انصاف یابانی پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں،پرامن رہتےہوئےبانی پی ٹی آئی کاعلاج ہونےدیناہے۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو علاج کے لئے شفاء انٹرنیشنل لایا جا رہا ہے ،یہ انتہائی خوش آئند ہے،ہم حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں،ہمیں مل جل کر معاملات کو حل کرنا چاہیے۔

پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ خوش آئند فیصلہ ہے، ہم سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اب اس پر عملدرآمد کرنا انتظامیہ کا کام ہے،ہمارے دیگر اسیر رہنماؤں کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *