Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

روہڑی: علی واہن میں سیپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑا آپریشن

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو)روہڑی کے علاقے علی واہن میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف سیپکو کا بڑا آپریشن،رہائشی و کاروباری مراکز کی چیکنگ، کنڈا اور ڈائریکٹ کنکشنز کے خلاف سخت کارروائی درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع،سینکڑوں میٹر تاریں ضبط، کارروائی کی اطلاع پر کئی کنڈے پہلے ہی اتار لیے گئے چھاپہ مارٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سیپکو روہڑی شفیق قاضی کی ہدایت پر بجلی چوری کے خاتمے،نادہندگان سے واجبات کی وصولی اور بجلی کے نظام کو غیر قانونی استعمال سے پاک کرنے کے لیے سیپکو کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اسی سلسلے میں علی واہن کے مختلف رہائشی و کاروباری علاقوں میں ایل ایس عرفان قاضی،ایل ایم عاشق علی سمیجو اور ایل ایم عرفان سولنگی کی نگرانی میں سیپکو کی ٹیم نے بھرپور آپریشن کیا کارروائی کے دوران سیپکو ٹیم نے مختلف مقامات پر بجلی کے کنکشنز اور میٹرز کی چیکنگ کی،جہاں بجلی کے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے متعدد نادہندگان کے کنکشن منقطع کردیئے گئے حکام کے مطابق نادہندگان کے خلاف کارروائی کا مقصد بجلی کے واجبات کی وصولی کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کے نظام کو مالی نقصان سے بچانا ہے آپریشن کے دوران بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والے متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشن اور ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے جنہیں موقع پر ہی منقطع کردیا گیا سیپکو ٹیم نے غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے بجلی چوری کے ذرائع ختم کردیئے سیپکو اہلکاروں نے بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والی سینکڑوں میٹر غیر قانونی بجلی کی تاریں بھی قبضے میں لے لیں غیر قانونی تاریں اتار کر بجلی کے نظام کو مزید نقصان اور لائن لاسز سے محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی سیپکو کی چھاپہ مار ٹیم کے علاقے میں پہنچنے اور کارروائی شروع کرنے کی اطلاع ملتے ہی متعدد بجلی چوروں نے کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت غیر قانونی کنڈے اور ڈائریکٹ کنکشنز کی تاریں اتار لیں سیپکو ٹیم کی اچانک اور مسلسل نگرانی کے باعث علاقے میں بجلی کے غیر قانونی استعمال کی حوصلہ شکنی ہوئی سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی غیر قانونی کنڈا کنکشن،ڈائریکٹ لائن اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون اور محکمانہ ضابطوں کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی سیپکو کے اس آپریشن کے نتیجے میں علاقے میں غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خاتمے،بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز میں کمی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے غیر قانونی کنڈوں اور ڈائریکٹ کنکشنز کے خاتمے سے بجلی کے ترسیلی نظام پر غیر ضروری بوجھ کم ہونے اور جائز صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے کی توقع ہے حکام کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے سے سب سے زیادہ فائدہ ان صارفین کو پہنچتا ہے جو باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرتے ہیں غیر قانونی کنکشنز کے باعث پیدا ہونے والے اضافی لوڈ اور تکنیکی مسائل میں کمی سے بجلی کے نظام کو مستحکم بنانے اور صارفین کو بہتر و نسبتاً مستحکم بجلی کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے بجلی چوری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور قومی معیشت کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے سیپکو کے مطابق بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کا ایک اہم مقصد غیر قانونی استعمال کا خاتمہ،بجلی کے واجبات کی وصولی اور قومی وسائل کے ضیاع کو روکنا بھی ہے غیر قانونی کنکشنز اور کنڈوں کے خاتمے سے بجلی کے نظام پر غیر ضروری لوڈ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس کے نتیجے میں ٹرانسفارمرز،فیڈرز اور بجلی کی لائنوں پر اضافی دباؤ کم ہونے فنی خرابیوں میں کمی اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے سیپکو آپریشن ٹیم نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائی صرف علی واہن تک محدود نہیں رہے گی بلکہ روہڑی کے دیگر علاقوں میں بھی چیکنگ اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا رہائشی اور کاروباری مراکز میں بجلی کے کنکشنز کی جانچ پڑتال کے ساتھ غیر قانونی ذرائع سے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی سیپکو حکام نے سیپکو صارفین اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے محکمہ سے تعاون کریں اپنے بجلی کے واجبات بروقت ادا کریں اور غیر قانونی کنکشنز سے اجتناب کریں حکام کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے میں عوامی تعاون سے نہ صرف بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے بلکہ جائز صارفین کو بھی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے سیپکو روہڑی کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور نادہندگی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور مختلف علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دے کر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا بجلی چوری کے خاتمے اور صارفین کو بہتر بجلی کی فراہمی کے لیے محکمہ کی جانب سے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *