Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

واہگہ بارڈر پر 1947 کی داستانِ ہجرت؛ ڈائیوراما میں قربانیوں کی شاندار منظرکشی

لاہور: واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کی پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے شہریوں کو قومی جذبے کے ساتھ قیام پاکستان کی تاریخ اور 1947 کی ہجرت کی داستان بھی بصری انداز میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

بابِ آزادی کے سامنے قائم ڈائیوراما میں تحریک آزادی کے اہم رہنماؤں، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے خطاب اور تقسیم ہند کے دوران پیدل اور ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے مہاجر قافلوں کی منظرکشی کی گئی ہے۔

ڈائیوراما میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور خاندانوں کو ہجرت کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے تناظر میں دکھایا گیا ہے۔ یہ مناظر اس دور کی عکاسی کرتے ہیں جب لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر نئے وطن کی جانب روانہ ہوئے۔

واہگہ بارڈر آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈائیوراما تاریخ کو کتابوں سے نکال کر عملی اور بصری شکل میں لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں اور نئی نسل کو قیام پاکستان کے پس منظر اور قربانیوں سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

واہگہ بارڈر پر موجود پاکستان میوزیم میں بھی پاکستان کی تاریخ کو تصاویر اور تاریخی حوالوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ میوزیم میں 1857 کی تحریک آزادی سے لے کر 1947 میں قیام پاکستان تک کے اہم واقعات، برصغیر کے مختلف ادوار، ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

میوزیم میں پاکستان رینجرز پنجاب کی تاریخ اور ملکی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، تاہم میوزیم فی الحال عام شہریوں کے لیے کھولا نہیں گیا۔

شہریوں کے مطابق ایسے تاریخی مقامات نوجوان نسل کو اپنے ماضی سے جوڑنے اور قیام پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں، قومی ذمہ داری اور اتحاد کی اہمیت سمجھانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *