Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

سوراب میں دہشتگردوں کی بارودی گاڑی پھٹ گئی، 18 دہشتگرد ہلاک

سوراب میں دہشتگردوں کی بارودی گاڑی پھٹ گئی، 18 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 اگست کی صبح بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتن الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی جانب سے تیار کیا جانے والا بارودی مواد سے بھرا گاڑی بم تیاری کے دوران قبل از وقت پھٹ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، تاہم دہشتگردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔

 

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر مثر کارروائی کی اور مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان واقعات میں اب تک فتن الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور تلاش کا آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کے قومی لائح عمل کے تحت وفاقی اعلی کمیٹی سے منظور شدہ عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *