Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچویں قسط کے حصول کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچویں قسط کے حصول کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کے تحت پانچویں قسط کے حصول کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کے آئندہ جائزے کے لیے مذاکرات اگلے ماہ متوقع ہیں، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزارت خزانہ نے مذاکرات کی تیاری کے سلسلے میں تمام متعلقہ وزارتوں کو ضروری ڈیٹا اور رپورٹس مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ متعلقہ وزارتیں آئی ایم ایف وفد کو معاشی اصلاحات، اسٹرکچرل بینچ مارکس اور مقررہ اہداف پر بریفنگ دیں گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران توانائی شعبے کی اصلاحات، بجلی اور گیس کے شعبوں میں سرکلر ڈیٹ کے خاتمے سمیت دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اگر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب رہتے ہیں تو موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ اس رقم میں تقریباً ایک ارب ڈالر پانچویں قسط جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ ڈالر کی معاونت شامل ہو سکتی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف پر عملدرآمد اور معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ مالی استحکام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *